اتوار 4 مئی 2025 - 11:43
غزہ کا غذائی محاصرہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے: ترجمان وزارت خارجہ ایران

حوزہ/ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی سمندر میں، مالٹا کے ساحل کے قریب، انسانی و غذائی امداد لے جانے والے بحری جہاز "وجدان" پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ جہاز غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کے لیے امداد لے جا رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی سمندر میں، مالٹا کے ساحل کے قریب، انسانی و غذائی امداد لے جانے والے بحری جہاز "وجدان" پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ جہاز غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کے لیے امداد لے جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی، بمباری، قحط اور بھوک مسلط کرنا دراصل فلسطینی عوام کی استعماری انداز میں مکمل نابودی کے منصوبے کا تسلسل ہے۔ کشتی "وجدان" پر حملہ نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف کھلی جارحیت ہے بلکہ سمندری سلامتی کے خلاف دہشت گردی کا سنگین اقدام بھی ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا: "زخمی بچوں، خواتین، بیماروں اور سوگواروں کو خوراک، پانی اور دوا سے محروم رکھنا جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی بنیادوں پر ایک سنگین حملہ شمار ہوتا ہے۔"

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور دیگر صہیونی حامی ممالک کو بھی ان جرائم میں شریک قرار دیتے ہوئے زور دیا: "اسلامی جمہوریہ ایران، غزہ اور مغربی کنارے کے مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے اور عالمی برادری و اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی کھل کر مذمت کریں، اس کے مجرم حکام کی سزا و بازخواست کا راستہ ہموار کریں اور اس کے استثنائی طرزِ عمل کا خاتمہ کریں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha